عبدالخبیر آزاد کی کویتی سفیر سے ملاقات‘امیر کویت کے انتقال پر تعزیت

لاہور خصوصی نامہ نگار) کویت کے سفارت خانہ اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان ‘خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہورسفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جے المطائری سے ملاقات کی اس موقع پر امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاء کی اور کہا کہ امیر کویت کا عالم اسلام کے اتحاد ووحدت کے حوالے سے عظیم کردار ہے،ان کی عالم اسلام کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور انکے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے،اور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر مہمانوں کیلئے رکھی گئی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات قلمبند کئے۔  

ای پیپر دی نیشن