سیکرٹری پاور راشد محمود کو ہٹا دیا گیا   اسد رحمان ایڈیشنل سیکرٹری پاور تعینات

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سیکرٹری پاور ڈویڑن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیاایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے راشد محمود لنگڑیال کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا گیاہے۔اسد رحمان گیلانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعینات تھے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن