اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سیکرٹری پاور ڈویڑن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیاایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے راشد محمود لنگڑیال کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کردیا گیاہے۔اسد رحمان گیلانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعینات تھے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں ۔
سیکرٹری پاور راشد محمود کو ہٹا دیا گیا اسد رحمان ایڈیشنل سیکرٹری پاور تعینات
Dec 22, 2023