حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) ماں کی یاد میں پڑھی جانے والی نظم نے بیٹے کو رلا دیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے سامنے شیخ ایاز میلے میں شاعرہ اور ادیب سحر امداد ستی نے بے نظیر بھٹو شہید کی یاد میں ایک نظم پڑھی تو بلاول بھٹو آبدیدہ ہو گئے اور توجہ سے نظم سنتے رہے۔ بلاول بھٹو آنکھوں میں آئے آنسو بار بار رومال سے پونچھتے رہے۔