آرمی چیف نے کہا الیکشن نہیں رکیں گے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مارچ سے پہلے ہوں گے۔ جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں موجود پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت طاہر جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے  کہا ہے کہ لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن رکیں گے نہیں اور ہر صورت مارچ میں سینٹ کے انتخابات سے پہلے ہوں گے۔ آرمی چیف نے پاکستانی نژاد امریکیوں سے معیشت، دہشتگردی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔ دوسری جانب ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد نے اس سیشن کے بارے میں بتایا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں آرمی چیف سے تحریک انصاف کی اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ایک درخواست کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر اس درخواست کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو بھی گئے تو سینٹ کے الیکشن سے آگے نہیں جائیں گے اور پاکستان میں سینٹ کے انتخابات مارچ 2024 میں ہونے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...