لاہور(خبرنگار) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے حکم پر تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن کے دوسرے روزشہر کے 9 زونز میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن ،پولیس ٹیموں کا سخت ایکشن تجاوزات میں ملوث 246 افراد گرفتار، 363 شیڈز و تھڑے مسمار189 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل، 03 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوسرے روز ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر اور سی اور لاہور اقبال فرید کی زیر نگرانی زونل آفیسرز اور دیگر عملہ کے ہمراہ اپریشن کرتے ہوئے شنگھائی روڈ پر 71 افراد گرفتار، 52 دکانیں سیل کی گئیں۔ٹھوکر تا ملتان چوہنگی آپریشن میں 71 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ٹھوکر تا ملتان چوہنگی آپریشن میں 45 شیڈز مسمار، 43 دکانیں سیل کی گئیں۔ ملتان روڈ، ٹھوکر اور ملتان چوہنگی آپریشن میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا۔