کابل(بی این اے) افغانستان کے صوبہ لوگر کے محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ لوگر کے ضلع خروار میں 20 لاکھ افغانی کی لاگت سے 5 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو کاکام مکمل کرلیا گیا۔لوگر کے محکمہ تعلیم کے ترجمان شاہ پور عرب نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ وزارت تعلیم کے بجٹ سے 2 ملین افغانی کی لاگت سے 5 سکولوں کی وہ عمارتیں جس میں کئی سالوں سے تعمیراتی کام نہیں ہواتھا وزارت تعلیم کی بجٹ سے اس کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔سکولوں کی عمارتوں کی بحالی سے 1000 سے زائد طلباء کے لیے اب تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آئی ہے۔یاد رہے کہ لوگر کے مرکز میں 3 دیگر سکولوں کی عمارتوں کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ چند روز میں افتتاح کر دیا جائے گا۔
افغانستان، 20 لاکھ افغانی سے 5 سکولوں کی عمارتیں تعمیر
Dec 22, 2023