لاہور( نامہ نگار) لاہور میں بی بی پاکدامن کے عرس کے سکیورٹی کی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے مزار بی بی پاک دامن کا دورہ کر کے زائرین و عقیدت مندوں کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی سکیورٹی کیلئے 3شفٹوں میں ایک ہزار افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔