لاہور(سپورٹس ر پورٹر)پاکستان کیخلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں ضوابط کی خلاف ورزی پر چارج کر دیا۔ عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھنے کیلئے کوئی پیشگی اجازت نہیں حاصل کی تھی ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عثمان خواجہ کو فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کو باضابطہ درخواست دیدی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اپنا پیغام پہنچانے کیلئے اجازت طلب کی ہے۔پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران بھی عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔قبل ازیں پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے جوتے پہن کر فلسطینیوں کے حق میں نعرہ درج کیا تھا۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آئی سی سی کا عثمان خواجہ کو ضوابط کی خلاف ورزی پر چارج
Dec 22, 2023