انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے 52 پیسے پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ے ایس ای 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 590 پر آگیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 693 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
Dec 22, 2023 | 11:26