مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کارپوریشن کی جانب سے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ ختم ہونے کے بعد تقریباً 24 کروڑ پرسنل کمپیوٹرز ضائع ہوجائیں گے اور ممکنہ طور پر لینڈ فل کچرے میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ان پرسنل کمپیوٹرز سے نکلنے والے الیکٹرانک کچرے کا وزن تقریباً 480 ملین کلو گرام ہو سکتا ہے جو کہ تقریباً 320,000 کاروں کے برابر ہے۔اگرچہ بہت سے پرسنل کمپیوٹرز او ایس سپورٹ کے خاتمے کے بعد برسوں تک فعال رہ سکتے ہیں، تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اپ ڈیٹس کے بغیر ڈیوائسز کی مانگ کم ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ مائیکروسوفٹ کا 2025ء تک ونڈوز 10 کی سپورٹ ختم کرنے کا ارادہ ہے جس سے کمپیوٹرز میں او ایس نیکسٹ جنریشن کی بدولت جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی لائی جائے گی جس سے مارکیٹ میں کمپیوٹرز کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوگا۔دوسری طرف مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 سے مطابقت نہ رکھنے والے سسٹم کو ضائع کرنے سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔پی سی اور ڈیٹا اسٹوریج سرورز میں استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز کو الیکٹرک گاڑیوں کی موٹروں اور یہاں تک کہ قابل تجدید بجلی کی پیداوار میں استعمال کے لیے بھی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔
مائیکروسافٹ کا ونڈوز 10 ختم کرنے کا اعلان
Dec 22, 2023 | 16:00