پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کروائے گئے، گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے، کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے، اس موقع پر رائے محمدعلی نے اعلان کیا تھا کہ مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیب کے توشہ خانہ کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے
Dec 22, 2023 | 19:07