”ایران کو میزائل سسٹم دینے کا وعدہ پورا کریں گے“ روس نے امریکہ اور اسرائیل کا دباﺅ مسترد کردیا

Feb 22, 2010

سفیر یاؤ جنگ
ماسکو (ثناءنےوز) روس نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل نظام S300 فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ نائب وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے حوالہ سے انٹرفیکس کے مطابق اسرائیل اور امریکہ نے روس سے کہا ہے کہ وہ ایران کو یہ نظام سپلائی نہ کرے۔ S300 میزائل کو ٹرک پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ 150 کلو میٹر کی دوری پر ہی دشمن کے میزائل اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لاروف نے انٹرفیکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ میزائل نظام سپلائی کرنے کا معاہدہ ہوا ہے اور ہم اسے پورا کریں گے۔ لاروف نے ایران کو روسی اسلحہ کی برآمد کو سیاسی رنگ دینے پر خبردار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ S300 کی سپلائی پر ہنگامہ کرنا اور اسے ایک اہم مسئلہ قرار دینا غلط ہے۔ S300 کی ممکنہ فروخت روس اور اسرائیل کے مابین رشتوں میں ایک حساس معاملہ ہے۔ یہ نظام ایران کی نیوکلیائی تنصیبات کو کسی بھی فضائی حملے سے محفوظ رکھے گا۔
مزیدخبریں