مکرمی! گذشتہ کچھ عرصے سے ہمارے ملک کے کلچر میں ایک نئی چیز شامل ہو گئی ہے وہ”ویلنٹائن ڈے“ جس نے ہمارے معاشرے کے نوجوان طبقے کو تباہ برباد کر دیا ہے اور تو اور نت نئے موبائل پیکجز بھی ان مواقع پر شروع کر دیئے جاتے ہیں تاکہ نوجوانوں کا وقت اور صلاحیتوں کا ضیاع ہو یہ دن ہمارے مذہب کا حصہ نہیں ہے اس کے دوررس نتائج انتہائی مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ میڈیا اور دیگر ادارے اس دن کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ اس دن کو معاشرے میں رائج کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ایسی رسومات کی حوصلہ افزائی نہیں حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔(نازیہ اصغر جھنگ صدر 33202-9321460-6)