ریمنڈ ڈیوس امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لئے کام کرتا رہا ہے، وقوعہ کے روز حساس علاقے کا جائزہ لے رہا تھا۔ امریکی وبرطانوی اخبارات

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیداروں سے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ، جن کے مطابق ریمنڈ ڈیوس امریکی جاسوس تھا اوراس کا کام شدت پسندوں پر نطر رکھنا اور سی آئی اے ٹیم کو تحفظ دینا تھا، وقوعہ کے روز بھی وہ حساس علاقے کا جائزہ لے رہا تھا،اخبار کے مطابق جیل میں ریمنڈ کی سیکیورٹی پر مامور گارڈز سے اسلحہ لے لیا گیا ہے جبکہ اس کو کھانا بھی کلیئرنس کے بعد دیا جاتا ہے۔ امریکی اخبارنے بھی امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس دوبرس سے سی آئی اے کے لیے کام کررہا تھا۔ وہ لاہورسمیت ملحقہ شہروں میں انتہا پسند گروپوں کی سرگرمیوں پر نظررکھتا تھا۔ ریمنڈڈیوس کے بارے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سی آئی اے سے پہلے وہ بلیک واٹر کے لیے بھی کام کرتا رہا۔ اخبارکے مطابق لاہور میں ریمنڈ سی آئی اے کے دیگر پانچ کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ امریکی عہدے دار نے بتایا کہ ڈیوس کو پاکستان سے واپس لانا بہت مشکل ہے جبکہ پاکستان میں ریمنڈ کی جان کو خطرہ ہے

ای پیپر دی نیشن