لاہور، مقامی عدالت نے دو افراد کے قاتل امریکی اہلکارکا ٹرائل جیل میں کرنے کے احکامت جاری کردیئے ۔

Feb 22, 2011 | 08:24

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج یوسف اوجلہ کو درخوست دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا مقدمہ جیل میں چلایا جائے درخواست میں سیکیورٹی معاملات کو لے کر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے عدالت ریمنڈ کا ٹرائل جیل میں کرنے کے احکامات جاری کرے اور فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کا ٹرائل جیل ہی میں کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ریمنڈ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پرہے اور اسکا ٹرائل پچیس فروری سے شروع ہو جائے گا ۔
مزیدخبریں