راحت فتح علی خان کو آج جرمانےکی ادائیگی کےبعد پاسپورٹ واپس ملنے کا امکان، جس کے بعد وہ ملک واپس آ سکیں گے ۔

Feb 22, 2011 | 10:05

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی میں پاکستان کے مایہ نازگلوکارراحت فتح علی خان اوران کے منیجرپر پندرہ پندرہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غیرقانونی کرنسی باہرلے جانے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان اور ان کے منیجرمعروف علی آج جرمانے کی ادائیگی کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں کریں گے اور اسکےبعد انہیں پاسپورٹ واپس ملنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی ایئرپورٹ پر راحت فتح علی کسٹم حکام کوجرمانہ ادا کرنے کے بعد پاکستان جا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے انڈیا میں اپنے مداھوں کو کھو دیا ہے جس کا انہیں افسوس ہے۔ اس سے قبل راحت فتح علی سے برآمد کیے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزارڈالربھارتی کسٹم نے ضبط کر لیے تھے
مزیدخبریں