واپڈا ہاؤس لاہورمیں میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا کہ پی ایس او کے ساتھ تئیس ہزارٹن تیل کی فراہمی کا معاہدہ ہے جبکہ وہ صرف چارہزارٹن تیل فراہم کررہا ہے۔ اس طرح سوئی سدرن گیس کمپنی سات سوچونتیس مکعب ملین فٹ گیس کے بجائے صرف ایک سو چون مکعب ملین فٹ گیس دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال سترہ سو پینتیس میگاواٹ پرپہنچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہورمیں دو گھنٹے جبکہ اس کے دیہی علاقوں میں پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گوجرانولہ میں سات سے نو گھنٹے فیصل آباد میں چھ سے دس گھنٹے، ملتان میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ حیدرآباد میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ محمد خالد کا کہنا تھا کہ امیر ہے کہ پی ایس او کے ساتھ معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔