”ریمنڈ کیس“ بابر اعوان‘ حنا کھر سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں

Feb 22, 2011

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + مانیٹرنگ نیوز) امریکی سفیر کیمرون منٹر نے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون بابر اعوان اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے الگ الگ ملاقات کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملاقاتوں میں ریمنڈ ڈیوس کیس کے قانونی پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفارت خانے نے تصدیق کی کہ بابر اعوان اور کیمرون منٹر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاہم تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ دفتر خارجہ نے بھی کیمرون منٹر کی حنا ربانی کھر سے ملاقات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔وزیر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد حنا کی یہ پہلی اعلیٰ سطح ملاقات تھی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے امکانات ،پاک امریکہ تعلقات کی تازہ ترین نوعیت اور امریکہ کے نئے مالی سال کے دوران پاکستان کیلئے امریکہ کی مالی اور فوجی امداد کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکی سفیر نے ایک بار پھر اس کی رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر نے یقین دلایا کہ حکومت ریمنڈ کے معاملے پر اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے تاہم امریکہ پاکستان کے زمینی حقائق کا احساس کرے۔ ریمنڈ کی رہائی پر عجلت کا مظاہرہ حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
امریکی سفیر / ملاقاتیں
مزیدخبریں