ایرانی حکام نےاقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم کو تہران کے قریب واقع اہم فوجی اڈے کا معائنہ کرنے سے روک دیا ۔

Feb 22, 2012 | 12:32

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ کےجوہری توانائی کےعالمی ادارےآئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ جنوبی تہران میں واقع پارچن میں تمام کوششوں کےباوجود معائنے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق جوہری توانائی کے ادارے کے انسپکٹرزتصدیق کرنا چاہتےتھے کہ کہیں یہ فوجی اڈہ ایرانی جوہری پروگرام کے تناظر میں تواستعمال نہیں کیا جارہا،آئی اے ای کے ڈائریکٹر یوکیو امانو نے ایران کی طرف سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم ایران کی طرف سےاس معاملے میں مکمل خاموشی ہے۔
مزیدخبریں