محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں سات انچ جبکہ سب سے زیادہ بارش پٹن میں تیئس ملی میٹر ریکارڈ کی گی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ رہا اس کے علاوہ پارہ چنار منفی چھ، کوئٹہ منفی چار، اسلام آباد سات، کراچی سترہ، لاہور آٹھ، پشاور اور گلگت میں پانچ، مظفر آباد چھ، مری منفی ایک ،ملتان اور فیصل آباد میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔