امریکہ بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب انٹیلی جنس بیس قائم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی

Feb 22, 2012 | 15:33

سفیر یاؤ جنگ
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی بلوچستان قرارداد کا مقصد پاکستان پر اپنے مطالبات کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ایوان میں پیش ہونے والی رپورٹ پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی سیاسی اورعسکری رہنما بلوچستان کے علاقے میں ایرانی سرحد کے قریب اپنے ایجنٹس کیلئے کام کرنے کی اجازت طلب کررہے ہیں۔
مزیدخبریں