کوکنگ آئل مینوفیکچرزاورٹرانسپورٹرزکے تنازعہ کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی ہول سیل مارکیٹ میں کوکنگ آئل مینوفیکررزاورٹرانسپورٹروں کے درمیان جاری کشیدگی اور ہڑتال کے باعث مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی بند ہوگئی تھی تاہم تاجروں کی جانب اپنی ٹرانسپورٹ کے زریعے گھی اور کوکنگ آئل کی سپلائی بھی مکمل طور پر بند ہوگئی ، جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں گھی کے سولہ کلو کنستر کی قیمت پچانوے روپے اضافے کے بعد دو ہزار پانچ سو بیس روپے اور کوکنگ آئل کے سولہ کلو کنستر کی قیمت ایک سو پندرہ روپے اضافے کے بعد دو ہزار چھہ سو چالیس روپے ہوگئی ، ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں گھی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہوگیا ،جس کے بعد فی کلو گھی کی قیمت ایک سو پچاس روپے سے بڑھ کر ایک سو ستر روپے ہوگئی ، ریٹیلرز گروسرز الائنس کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت گھی اور تیل کی سپلائی بحال نہ کرائی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا

ای پیپر دی نیشن