افغانستان میں نیٹوفورسزکی جانب سے قرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا،سات مظاہرین جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے

افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قران پاک کی بےحرمتی پرملک بھرمیں امریکامخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے، مظاہروں کو دبانےمیں
ناکامی پرسکیورٹی فورسزکی جانب سےفائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق شنوار ضلع میں ملٹری بیس کے سامنے مظاہرین پر فائر کھول دئیے گئے،ادھر مشرقی شہر جلال آباد میں جھڑپوں کے دوران تین افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے کاروں اور دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔ صوبائی ترجمان روشنا خالد کے مطابق مظاہرین نے صوبائی اور ضلعی سینٹرز پر حملہ کردیا تھا، جس پر وہ پولیس کی کارروائی کا نشانہ بنے۔ کابل میں امریکی سفارتخانہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور تمام تر سفر بھی معطل ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا اور جنرل ایلن نے گزشتہ روز اس واقعہ پر معافی بھی مانگی تھی۔

ای پیپر دی نیشن