شام میں فورسز اورحکومت مخالفین میں جھڑپوں کےنتیجے میں سوافراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

Feb 22, 2012 | 20:47

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حمص میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خاتون سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوئے، دیگر شہروں میں بھی جھڑپوں اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر عرب لیگ کی جانب سے شام میں پابندیوں کے باعث ادویات کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے، جو ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق شام میں فوج کی حالیہ کارروائی سے مرنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔
مزیدخبریں