مہمانوں نے فائرنگ کر کے چھ بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

Feb 22, 2013


لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ شمالی چھاﺅنی میں گھر آئے مبینہ مہمانوں نے 6 بچوں کے باپ پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اشرف عرف بھولا کی دو بیویاں ہیں اور وہ ابراہیم کالونی میں رہائش پذیر تھا اور پراپرٹی ڈیلر کا کام کر رہا تھا اور دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں مقیم تھیں۔ ایک بیوی میں سے 5 اور دوسری میں سے ایک بچہ تھا۔ گزشتہ رات مقتول کے گھر مہمان آئے جن میں ایک خاتون بھی تھی۔ مقتول اشرف نے دونوں بیویوں کو اوپر والے پورشن میں بھیج دیا۔ کچھ ہی دیر بعد گھر آئے مہمانوں نے اسے سینے میں گولیاں مار دیں جس سے وہ دم توڑ گیا جبکہ دونوں بیویوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہمیں فائرنگ کی آواز نہیں سنائی دی تاہم جب صبح ہم نیچے اتریں تو مہمان غائب تھے اور ہمارا شوہر اشرف خون میں لت پت پڑا تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں