پاکستان ایران سے معاہدے نہ کرے‘ دہشت گردی کیخلاف کارروائی مل کر تیز کرنا چاہتے ہیں: امریکہ

Feb 22, 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدے نہ کریں امریکہ پاکستان کی توانائی کے شعبے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا توانائی بحران پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں پاکستان کے لئے بہتر ہو گا کہ ایران کے ساتھ پابندی والے معاہدے نہ کرے۔ ایران سے متعلق پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں امریکہ کو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا احساس ہے۔ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اور بھی آپشن ہیں رواں سال پاکستانی سسٹم میں 900 میگا واٹ بجلی شامل ہو جائے گی امریکی منصوبوں سے اگلے سال 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی سہولیت میسر ہو گی۔ امریکی منصوبوں میں تربیلا اور منگلا ڈیم کی مرمت شامل ہے۔ گڈو، جام شورو، مظفر گڑھ پاور سٹیشن کی استعداد میں اضافہ کریں گے امریکہ ست پارہ، گومل زام ڈیم کی تعمیر میں بھی پاکستان کی مدد کر رہا ہے پاکستان میں ہزاروں شہری دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنا چاہتے ہیں۔ جان کیری نے پاکستانی قیادت سے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کےلئے بات کی ہے۔ 

مزیدخبریں