اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے حج پالیسی 2013ءکا اعلان کر دےا جس کے تحت حج واجبات مےں تقرےباً 15فےصد اضافہ ہو گےا ہے پاکستان کی تارےخ کا ےہ مہنگا ترےن حج ہو گا حج واجبات مےں 63ہزار روپے کا اضافہ کےا گےا ہے حکومت نے پی آئی اے کا حج کرایہ مےں معمولی اضافے کا مطالبہ قبول کرلیا۔ پی آئی اے حج کرایوں میں ایک لاکھ روپے فی کس تک کا مطالبہ کر رہی تھی۔ حکومت نے ”پہلے آو¿ پہلے پاو¿“ کی پالےسی کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت رواں سال 1لاکھ 80ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرینگے جن مےں سے 50فیصد حجاج سرکاری اور 50فیصد نجی ٹورکمپنیوں کے ذریعے حج ادا کرینگے، حجاج کرام کے لئے 3کیٹیگریاں بنائی گئی ہیں، بلیوکیٹیگری کا فاصلہ 900میٹر رکھا گےا ہے 5سال کے اندر حج کرنے والوں پر پابندی ہوگی، تاہم گروپ لیڈر پابندی سے مستثنی ہوںگے فی الحال حج درخواستوں کی وصولی کا شےڈول نہےں دےا گےا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سےد خورشیدشاہ نے جمعرات کو پی آئی ڈی مےں پریس کانفرنس مےں حج پالےسی کا اعلان کےا اس موقع پر وفاقی وزےر اطلاعات ونشرےات قمرزمان کائرہ بھی موجود تھے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ حج پالیسی عجلت میں منظورکی گئی ہے۔ وائٹ کیٹیگری کا حج پیکج دولاکھ 85ہزار جبکہ نارتھ سے 2لاکھ 95ہزار روپے ہوگا۔ گرین 3لاکھ 51ہزار، بلیو کیٹیگری 4لاکھ 11ہزارروپے ہوگا۔گزشتہ سال دولاکھ 22ہزار کا حج تھا جس میں 63ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، اگر رہائش سستی ملی تو بقیہ پیسے حاجی کو واپس کردینگے۔ ہم حج آپریشن بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی حکام نے ہمارے تحفظات دور کئے اور منی، مزدلفہ میں سہولتیں فراہم کی ہیں۔ حج 2013-12ءکی پالیسی کابینہ نے اتفاق رائے سے منظورکی جس میں پچاس فیصد حجاج سرکاری، پچاس فیصد نجی کمپنیوں سے حج کرینگے۔ نجی کمپنیاں 730 ہیں جن کو 89ہزار 650حجاج دیئے جائیں گے۔ اصول پہلے آئیے پہلے پائیے ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ امسال حج درخواستیں طلب کرنے سے پہلے اخبار میں اشتہار دیا جائیگا اور بینکوں کی تفصیلات بتائی جائیں گی حاجی پر پانچ سال کی پابندی برقرار رہے گی وائٹ گرین بلیو تین سکیمیں ہونگی، بلیو کیٹیگری کا فاصلہ 900میٹر ہوگا۔ ہم 16مارچ تک ہیں مگر بعد کی حکومت کیلئے آسانی پیداکرکے جارہے ہیں حج پر سرکاری حاجیوں کیلئے ٹرین کی سہولت دیں گے، نوے ہزار پاکستانی حجاج منی، عرفات میں بذریعہ ٹرین سفرکرینگے 450ریال فی حاجی قربانی کیلئے ادائیگی لازمی ہوگی، ہرحاجی ایک ہزار ریال ساتھ رکھ سکے گا، 40ہزار حاجی مدینہ سے واپس آئیں گے، ساوتھ سے کرایہ 87500 ہو گا جبکہ نارتھ سے 97500 روپے ہو گا، تیل قیمتوں اور ڈالر میں اضافے سے کرایہ میں اضافہ ہوا ہے کرایوں میں 14ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے پی آئی اے ہم سے ایک لاکھ روپے سے زائد مانگ رہا ہے۔ فوت ہونے والے حاجی کے ورثاءکو پانچ لاکھ روپے ملیں گے اور زخمی کو ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔ بعدازاں مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نگران حکومت ہماری ہی پالیسی پر عمل کریگی۔ نجی کمپنیوں کی مانیٹرنگ کی جائیگی تیس کمپنیوں کو آخری وارننگ دیدی گئی ہے عمارتوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر ڈال دیں گے۔