ایران خوراک کے بدلے گوادر میں ریفائنری تعمیر، گیس فراہم کرے گا: ایرانی میڈیا

دبئی (رائٹرز+ این این آئی) ایران خوراک کے بدلے پاکستان میں گوادر کے مقام پر ریفائنری کی تعمیر اور اسے قدرتی گیس فراہم کرے گا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ایران ریفائنری کی تعمیر میں پاکستان سٹیٹ آئل کی مدد کرے گا اور اس کی فیول پیداوار کے معاوضے کے طور پر پاکستان سے گندم، گوشت اور چاول لے گا۔ اسی طرح گیس پائپ لائن کی تعمیر کے بعد جو گیس فراہم کی جائے گی اس کا معاوضہ بھی خوراک کی شکل میں وصول کرے گا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر تیل رستم قاسمی سے بات چیت کے بعد مشیر پٹرولیم عاصم حسین نے بتایا کہ گیس پائپ منصوبے اور آئل ریفائنری کے قیام پر مفید بات چیت ہوئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر آصف زرداری گوادر میں 4 لاکھ بیرل تیل یومیہ کی صلاحیت والی ریفائنری کی تعمیر کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر آئندہ ہفتے اپنے دورہ ایران میں دستخط کرینگے۔ گیس پائپ لائن منصوبے کی سرمایہ کاری کے امور طے کرنے کیلئے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد ایران چلا گیا۔ وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی سرمایہ کاری کے امور طے کرنے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر انٹرگیس کمپنی مبین صولت کی سربراہی میں تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد ایران پہنچا۔ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر، سرمایہ کاری اور طے شدہ ٹیرف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے حتمی معاہدہ کےلئے ڈرافٹ کو بھی حتمی دی جائے گی۔ ایران نے گیس قیمت پر نظرثانی کیلئے بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...