نواز شریف سے طلال اکبر بگٹی آج ملاقات کرینگے

لاہور( آئی اےن پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی (آج) جمعہ کو جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات کریں گے ۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان مدنی بلوچ کے مطابق نواز شریف اورطلال اکبر بگٹی کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصا ً بلوچستان کی صورتحال ‘ نگران حکومت ‘آئندہ عام انتخابات میں اکٹھے چلنے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن