میٹروبس روڈ پر حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے چیف جسٹس نوٹس لیں: ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو بس روٹ پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو معاملہ کا از خود نوٹس لینے کے لیے درخواست دے دی گئی۔ فاضل چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت نے قومی خزانہ سے اس منصوبہ پر اربوں روپے خرچ کر دیئے لیکن ریپڈ بس منصوبہ سروس میں جان لیوا کوتاہیاں پائی جاتی ہیں کلمہ چوک اور فیروز پور روڈ پر دائیں بائیں مڑنے کا کوئی راستہ نہیں۔ فلائی اوور پر حفاظتی جنگلے نہیں لگائے گئے جس کے باعث جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...