لال مسجد کمشن کا مشرف اور شوکت عزیز سمیت 16 افراد کو آج پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی) لال مسجد کمشن نے سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت 16 افراد کو (آج) جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ‘ سابق صدر اور وزیراعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہورہے‘ وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس شہزاد و شیخ پر مشتمل کمشن نے جن 16 افراد کو (آج) پیش ہونے کیلئے طلب کیا ہے ان میں وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی، جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ، لیاقت بلوچ‘ جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور شاہ عبدالعزیز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو طلب کرنے کے احکامات دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...