کراچی (خصوصی رپورٹ) بھتہ خوروں سے خود نمٹنے کے معاملے پر تاجر برادری میں اختلافات ہو گئے۔ امت کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے رہنما اسلحہ بردار ریلی نکال کر بھتہ خوروں کو دھمکانا چاہتے ہیں۔ آل سندھ تاجر اتحاد کا کہنا ہے تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردوں کو للکارنے سے خطرات مزید بڑھ جائینگے۔ شہر میں 20 گروپ یومیہ 5 کروڑ بھتہ وصول کر رہے ہیں۔