ہائیکورٹ بنچ کیلئے فیصل آباد میں وکلا کا دھرنا‘ سرگودھا‘ بھلوال‘ ساہیوال میں عدالتوں‘ دفاتر کی تالا بندی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ بنچ بناو تحریک کے سلسلہ میں فیصل آباد ڈویژن بھر کے وکلاءنے گزشتہ روز بھی ہڑتال کی جبکہ فیصل آباد میں وکلاءنے ضلع کونسل میں دھرنا دیا اور وکلاءکا بارش میں بھی دھرنا جاری۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رشید قمر اور سول جج رانا محمد اشفاق نے بھی ضلع کونسل چوک دھرنا میں وکلاءکے ساتھ مذاکرات کئے اور وکلاءکا پیغام لاہور ہائیکورٹ تک پہنچانے کے لئے لاہور چلے گئے۔ وکلاءنے ہائیکورٹ بنچ کے قیام تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کیا ہے اور دوسرے روز بھی وکلاءکاجاری ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی معمول کے مطابق شہر میں ہائیکورٹ بنچ قائم نہ ہونے کے خلاف عدالتوں میں حاضر نہ ہوئے اور عدالتوں کی مکمل ہڑتال کی۔ عدالتوں کی تالہ بندی کے باعث گزشتہ روز بھی کوئی عدالتی کام نہ ہوا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وکلاءنے فیص آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کی تالہ بندی کی اور مطالبہ کیا کہ فیصل آباد میں فوری ہائی کورٹ بنچ قائم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ تاندلیانوالہ سے نامہ نگار کےمطابق وکلاء رہنماﺅں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے بنچ کے قےام کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ وکلا اپنی تحرےک کو جاری رکھےں گے۔ فےصل آباد ملک کا مانچسٹر اورصنعتی شہر ہے اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی کےلئے ےہاں فےصل آباد مےں ہائی کورٹ کے بنچ کی ضرورت ہے لےکن بنچ کا قےام عمل مےں نہ لاکرعوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی سے محروم کےا جارہاہے۔ ان خےالات کا اظہار سابق صدر مہر اﷲےار سےال اےڈووکےٹ،مہرمظہر اقبال سابق جنرل سےکرٹری بار، صدرباراےسوسی اےشن تاندلیانوالہ عطاءاﷲنےازی ،رانا محمد اکرم،مےاں محمد اکرم وٹو ،اشتےاق قدےر موسوی ،عبداسلام تطہےر الدےن لودھی اےڈووکےٹس نے کےا۔ سرگودھا + بھلوال + ساہیوال (نامہ نگاران) سرگودھا میں بھی ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء نے عدالتوں،کمشنر ڈی سی او آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر کو تالے لگا دئیے اور پنجاب حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا بار کے وکلاءنے کمشنر اور ڈی سی او دفتر پر دھاوا بول دیا اور رکاوٹیں عبور کرکے تمام دفاتر کو تالے لگا دئیے۔ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے صدر طیب شیرازی نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن مےں نہ تو کوئی عدالت کھلے گی نہ ہی محکمہ مال پولیس اور انکم ٹیکس کے دفاتر کھلنے دیئے جائینگے وکلاءدفاتر کو تالے لگا دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ یہ تالہ بندی اور ہڑتال ہائیکورٹ بینچ کے قیام تک جاری رہے گی اس کے لئے وکلاءکو جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں وہ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے وعدہ کرکے پورا نہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ بار جوہر آباد کے وکلاءنے گزشتہ روز بھی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک ریاض راجڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرگودھا میں ہائیکورٹ کے قیام سے ڈویژن بھر کے سائلین کی مشکلات میں کمی ہو گی جبکہ عدالتی امور کی انجام دہی میں بھی آسانی پیدا ہو گی۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے وکلاءبھی بپھر گئے سول اور ریونیو دفاتر و عدالتوں کو تالے لگا دئیے شدید بارش میں وکلاء نے سخت احتجاج اور نعرہ بازی بھی کی اس موقع پر صدر بار چودھری محمد اعظم، جنرل سیکرٹری عامر حسین خان، سابق صدر ملک معقوب مجوکہ، سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد نجابت حسین، میاں عامر اسحاق سیال، رانا تصور اقبال، چودھری محمد منیر، رائے سرفراز بھٹی و دیگر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں فوری طور پر ہائی کورٹ کے بنچ کا قیام عمل میں لایا جائے بصورت دیگر تحصیل بار کے وکلاءضلعی بار کی ہر آواز پر لبیک کرتے انتہائی راست اقدام سے بھی گریز نہ کرے گی۔ بھلوال بار نے بھی غیر معیدنہ مدت کے لئے ہڑتال کر دی بھلوال بار کے وکلاءنے احاطہ کچہری کے تمام گیٹوں کو تالے لگانے کے علاوہ جج صاحبان کے چیمبر اور دفاتر کو تالے لگاتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار بھلوال کے دفاتر کے گیٹوں پر بھی تالہ بندی کر دی۔ وکلاء رہنماﺅں صدر بار ملک محمد اقبال جنرل سیکرٹری توقیر رانجھا، سابق صدر بار سجاد حیدر وڑائچ، محمد اسلم نون، مہر سرور ہرل، مہر طارق ہرل، چودھری اسحاق کمبوہ اور شیخ عابد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ کا بنچ قائم کیا جائے جب تک بنچ قائم نہیں ہو گا احتجاج جاری رہے گا۔ وکلاءکی ہڑتال کے باعث سائلوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آج بھی ہڑتال جاری رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...