مقبوضہ کشمیر: ”افضل گورو کا جسد خاکی واپس کیا جائے“ ہڑتال جاری‘ میر واعظ گرفتار

Feb 22, 2013

سرینگر (اے پی پی+کے پی آئی) مقبوضہ کشمیرمیں شہید محمد افضل گورو کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ زیادہ تر دکانیں، کاروباری مراکز، بنک اور پٹرول پمپ بند رہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل تھی۔ سرکاری دفتروںمیں حاضری کم رہی۔ادھر قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کو سرینگرائر پورٹ پر پہنچتے ہی گرفتار کر کے گھر میں نظر بند کر دیا۔ میر واعظ نے ایک بیان میں کہا کہ افضل گورو شہید کو سیاسی مقاصد کے لئے تختہ دار پر لٹکا کر بھارت نے کشمیریوں کو ایک اور تحریک آزادی شروع کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔ محمد افضل گورو کی بیوہ تبسم نے سوپور میں ایک میڈیا انٹرویو کے دوران اپنے شوہر کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا تاکہ اسے اسلامی طریقے سے دفنایا جاسکے۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چےرمےن سید علی شاہ گیلانی اور جموں وکشمےر لبرےشن فرنٹ کی اپےل پر کشمےری نوجوان افضل گرو کی پھانسی کے خلاف جمعہ کو مقبوضہ کشمےر بھر مےں ہڑتال ہوگی۔سرینگر اور دوسرے علاقوں مےںمیں پہلے سے ہی دفعہ144کے تحت پابندیاں عائد کر کے شہرےوں کی نقل و حرکت ناکام بنا دی گئی ہے۔گزشتہ روز ڈلگیٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے مشعل بردار جلوس نکالے ۔ بھارت مخالف اسلام اور آزادی کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔

مزیدخبریں