2014ءکے آخر تک سیکورٹی ذمہ داری افغان فورسز کے حوالے کر دیں گے: راسموسن

 برسلز (آن لائن)نیٹو کے سیکرٹری جنرل آند ریس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ شمالی اوقیانوس کے ممالک کا اتحاد 2013 کے وسط میں ایک اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے جس میں افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری مقامی افواج کے حوالے کیے جانے والے اہم سنگِ میل کو منایا جائے گا۔یہ بات راسموسن نے برسلز میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس سے پہلے برطا نو ی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں کہی۔ راسموسن نے کہا کہ ابھی تک اجلاس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن یہ ایسا خیال ہے جس کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے۔نیٹو دو ہزار چودہ کے آخر تک سکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز کو منتقل کردےگا۔

ای پیپر دی نیشن