لاس اینجلس (این این آئی)مائیکل جیکسن کے بیٹے پرنس جیکسن کو نجی ٹی وی چینل میں نوکری مل گئی ، پرنس جیکسن نجی ٹی وی چینل پر پروگرام ہوسٹ کریں گے۔مائیکل جیکسن کے سب سے بڑے بیٹے پرنس جیکسن اب ایک ٹی وی شو میں میزبانی کریں گے۔16 سالہ پرنس انٹرٹینمنٹ ٹو نائٹ میں ہالی وڈ کے ستاروں کی میزبانی کریں گے۔پرنس کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلمی دنیا میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔مائیکل جیکسن کی 14 سالہ بیٹی پیرس پہلے ہی ایک فلم میں کام کر رہی ہیں جو جلد ہی منظرعام پر آئے گی۔