آسکر ایوارڈز کے لئے غیر ملکی فلموں میں جنگ چھڑ گئی

Feb 22, 2013

لاس اینجلس (این این آئی)آسکرایوارڈز کے لئے بیسٹ شارٹ فلم اور بہترین غیر ملکی فلموں میں کون کون سی فلمیں نامزد ہوئیں ہیں ۔ آسکر ایوارڈز کے لئے غیر ملکی فلموں میں جنگ چھڑ چکی ہے۔ دس بہترین فلموں میں آسٹریا کی فلم”ایمور“”ناروے کی کون ٹکی“” چلی کی نو“کینیڈا کی”وار وچ“نے اجارہ داری قائم رکھی ہے۔فلم ”ایمور“ایک میوزک ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ بیماریوں کا شکار ہوجاتءہے۔۔اس فلم نے پانچ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ ناروے کی فلم ”کون ٹکی “سائنس فکشن موضوع پر بنائی گئی ہے۔۔اس فلم میں چند تاریخی نکات کو ہائی لائیٹ کیا گیا ہے۔چلی کی فلم”نو“نے کمال کردیا ۔اس فلم میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا سربراہ ایک ایسا اشتہار بناتا ہے جس میں ریفرنڈم میں وو دینے سے انکار پر لوگوں کو آمادہ کیا جاتا ہے۔ کینیڈا کی فلم”وار وچ“بھی اپنے موضوع کے لحاظ سے منفرد ہے۔جس میں سینٹرل افریقہ کی ایک بارہ سالہ لڑکی مظالم کے خلاف بچوں کی فوج بنانے کاعزم کرتی ہے۔فلم” وار وچ“ نے بھی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں خاص جگہ بنالی ہے ۔

مزیدخبریں