لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 60 ویں نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سائیکلسٹ کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ادریس حیدر خواجہ کے مطابق 16 سے 19 فروری تک منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں نوجوان سائیکلسٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بناءپر فیڈریشن نے انہیں کیش انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہونے والی سائیکلنگ چیمپئن شپ کا فیڈریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ
Feb 22, 2013