لاہور (سپورٹس رپورٹر) پرسوں ریسلنگ سٹیڈیم اقبال پارک منٹو پارک لا ہور میں منعقد ہو نیوالے لا ہور دنگل میں حصہ لینے والے پہلوانوں کے مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا۔ سب سے بڑا مقابلہ لا ہور کے طار ی پہلوان اور ملتان کے اچھو پہلوان کے درمےان ہو گا۔ دوسرا مقابلہ لاہور کے علی پہلوان اور شہوار پہلوان کے درمےان‘تےسرا لا ہور کے احمد پہلوان اور بہاولپور کے عمران سےف الداد پوترا ‘چوتھا مقابلہ لا ہور کے بلال پہلوان اور گوجرانوالہ کے عثمان پہلوان جبکہ پانچواں مقابلہ لا ہور کے مصطفی پہلوان اور رستم صادق آباد عدنان پہلوان کے درمےان ہو گا۔ دنگل مےں کل 13مقابلے ہو نگے۔
لاہور دنگل پرسوں ہو گا، پہلوانوں کے مقابلوں کا اعلان
Feb 22, 2013