فٹبال میچ فکسنگ کینسر کی صورت اختیار کر گئی : ژینگ جلونگ

سنگاپور (این این آئی) ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے قائم مقام صدر ژینگ جلونگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں فٹ بال میچ فکسنگ کی مہلک بیماری کینسر کی صورت اختیار کرچکی ہے۔ اس تیزی سے پھیلنے والے مسئلے کے حل کیلئے ایشیا یا کوئی ایک ادارہ تنہا کچھ نہیں کرسکتا۔ تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے کھیلوں کے شعبے میں کرپشن، بیٹنگ اور فکسنگ میں اضافہ ہورہا ہے اس بیماری پر قابو پانے کیلئے ہمیں عالمی سطح پر مل کر سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ایف سی ژینگ چلونگ نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے خاص طور پر فٹبال میں کینسر جیسی مہلک بیماری جنم لے رہی ہے کسی بھی تنظیم کےلئے بڑے پیمانے پر ان جرائم کی روک تھام کرنا مشکل کام ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں۔ فٹبال کو میچ فکسنگ کینسر سے ایشیا ءتنہا نجات نہیں دلاسکتا ہم کوملکر اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...