ویمن ہاکی چیمپئن شپ : یونیورسٹی آف لاہور‘ پنجاب یورنیورسٹی کی کامیابی

Feb 22, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان انٹر ورسٹی (وےمن) ہاکی چےمپئن شپ کی افتتاحی تقرےب کی مہمان خصوصی جی سی ےونےورسٹی کی فےکلٹی آف سائنس و ٹےکنالوجی کی ڈےن ڈاکٹر نورےن عزےز قرےشی تھےں۔ افتتاحی مےچ پنجاب ےونےورسٹی نے عبدالولی خاں ےونےورسٹی کیخلاف میچ صفر کے مقابلے مےں پانچ گول سے جےت لےا۔ ےونےورسٹی آف لاہور اور اسلامےہ ےونےورسٹی بہاولپور کے درمےان میچ ےونےورسٹی آف لاہور نے صفر کے مقابلے مےں اےک گول سے جےت لےا۔ تےسرا مےچ جی سی ےونےورسٹی فےصل آباد اور کنےئرڈ کالج ےونےورسٹی کے درمےان ہوا جو اےک اےک گول سے برابر رہا۔ چوتھا مےچ ےونےورسٹی آف سرگودھا اور لاہور کالج ےونےورسٹی برائے خواتےن کے مابےن جس مےں آخری وقت تک دونوں ٹےمےں کوئی گول نہ کر سکےںاور برابر رہا۔

مزیدخبریں