ہاکی کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن بھی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی ”چھٹی“

Feb 22, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن بھی مالی بحران کا شکار ہو گئی، ہاکی فیڈریشن نے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جبکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھاری تنخواہوں پر کام کرنے والے افسران کو فارغ کرنے کی بجائے چھوٹے ملازمین کو تلوار چلا دی۔ ذرائع کے مطابق ملازمت سے فارغ کئے جانے والے افراد کو ایک ماہ کا نوٹس دے کر استعفے لے لئے گئے ہیں۔ پی ایف ایف سے فارغ ہونے والوں میں میڈیا مینجر آغا اجمل، سٹور کیپر اظہر، اکاﺅنٹنٹ ظہور، اسسٹنٹ مینجر کمپی ٹیشن عارف صدیقی اور کمپی ٹیشن سٹاف محمد نعیم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایف ایف کے بجٹ میں کمی کے باعث یہ فیصلہ صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات کی منظوری سے ہوا۔

مزیدخبریں