لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسماءالحسنی فا¶نڈیشن کے چیئرمین پیر شاہ محمد قادری نے فیصل ٹا¶ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے حوصلے اور عزم نے امریکہ اور اس کے تمام حلیف ممالک کو شکست سے دوچار کیا۔ وہ پاکستان میں ڈرون حملوں، بزدلانہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کی بے پناہ وارداتوں کے باوجود ملک کو انتشار سے دوچار نہیں کر سکے، دہشت گردی کی موجودہ وارداتیں بھی آخری کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان سے اسلام کی نشاة ثانیہ کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، اگر پاکستانی قوم اسی عزم اور حوصلے سے ڈٹی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ جب دنیا کی قسمت کے فیصلے اسی خطے ارض پاکسان سے ہوا کریں گے۔