لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نائب صدر عزیز الرحمن چن اور طارق گجر ایم پی اے نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے پارلیمانی کمیشن کی سفارشات منظور کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ عملی پیشرفت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو مثبت انداز فکر اور تعمیری سوچ اپنانا چاہئے۔