لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے اسمبلی ارکان کی گاڑیوں کی تلاشی لینے پر شیخوپورہ میں تعینات ایس پی رانا اقبال کے خلاف کارروائی کرنے کےلئے معاملہ آئی جی کوبھجوا دیا، انہوں نے ق لیگ کی رکن اسمبلی زوبیہ رباب،پیپلز پارٹی کے رائے شاہ جہان بھٹی اور میجر(ر) عبدالرحمن راناکی گاڑیوں کی تلاشی ے دوران لائسنسی اسلحہ جو انہوں نے اپنی حفاظت کےلئے رکھا ہوا تھا کو اپنے قبضے میں لیکر ان سے بد تمیزی بھی کی تھی۔ اجلاس گذشتہ روز چیئر مین ملک وارث کلو کی صدارت میں ہوا۔