لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج وےمن ےونےورسٹی میں "مدر لےنگوئج ڈے" کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر صبےحہ منصور کی زےر قےادت ےونےورسٹی کےمپس مےں واک منعقد کی گئی جس مےں طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ واک کا اہتمام شعبہ پنجابی نے کےاتھا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر صبےحہ منصور نے کہا کہ مادری زبان انسان کی اولےن کمےونےکےشن کا ذرےعہ ہے اور بچے کو مادری زبان مےں تعلےم دےنا آسان تر اور مفےد ہے۔ شعبہ پنجابی کی سربراہ ڈاکٹر ثمےنہ بتول نے کہا کہ ےہ لمحہ فکرےہ ہے کہ ہم پنجاب کی دھرتی سے ہےں لےکن پنجابی زبان سے گرےز کرتے ہےں۔ اس موقع پر طالبات نے پنجابی مےں ٹپے، ماہےے اور گےت پےش کےے جبکہ بےت بازی کا مختصر مقابلہ بھی ہوا۔
”مدر لینگوئج ڈے“ پر لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں واک
Feb 22, 2013