اسلام آباد ہائیکورٹ: میرہزار خان بجارانی کی انتخابی حلقے کی ازسرنو حلقہ بندی کی درخواست پر الیکشن کمشن کو کارروائی کی ہدایت

Feb 22, 2013

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میر ہزار خان بجارانی کی اپنے انتخابی حلقے کی ازسرنو حلقہ بندی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمشن کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بجارانی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا ان کے آبائی انتخابی حلقے این اے 209 اور پی ایس 16 جیکب آباد، کشمور (سندھ) میں 2002ءمیں ہونے والی حلقہ بندی سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔

مزیدخبریں