واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگومیں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ توانائی کےشعبےمیں پاکستان کی ضروریات سے آگاہ ہیں تربیلا اورمنگاڈیم کی مرمت جبکہ گدو،جامشور اورمظفرگڑھ پاور منصوبوں میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔ رواں سال پاکستان کے سسٹم میں 9سومیگاواٹ بجلی شامل ہوجائےگی۔انکا کہنا تھا کہ ایران سےمتعلق پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہےپاکستان توانائی کےشعبوں میں ایران سے معائدے نہ کرے۔پاکستان میں دہشتگردی کےواقعات سےمتعلق انکا کہنا تھا کہ دہشتگرد آئے روزمعصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنارہےہیں۔