پشاورمیں باراتیوں سے بھری بس بڈھنی نہرمیں گرنے سے آٹھ خواتین اورچاربچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق اور نوزخمی ہوگئے

پشاور کےعلاقے بدھوثمرباغ سےروانہ ہونےوالی بس ڈرائیور کی غفلت کےباعث چارسدہ روڈ پرنہرمیں گرگئی،جس سے چودہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد میں آٹھ خواتین اور چار بچےبھی شامل ہیں، جب کہ نو افراد زخمی بھی ہوئے،جاں بحق اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،دوسری طرف نہرمیں ڈوبنےوالے دس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ،جن کی تلاش کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،پولیس کےمطابق بس میں سوار چالیس میں سے سولہ کو بچالیا گیا ہے ،عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ حادثے کے وقت تیزبہاؤکےباعث پانی پل سےگزررہاتھااورانتظامیہ نے ڈرائیور کوبس آگے لے جانےسے منع کیا تھا

ای پیپر دی نیشن